0
Tuesday 18 Dec 2018 20:43

خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا، وزیر خارجہ

خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا، وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثر رہا لیکن سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں سے دہشت گردی کی عفریت سے نجات حاصل کی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جارحیت سے نمٹنے کے لیے قابلِ بھروسہ نیشنل سکیورٹی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں، انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانےکے لیے کام کر رہے ہیں۔ ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے، تمام ہمسایوں بالخصوص بڑی طاقتوں سے تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، افغانستان میں امن علاقائی امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 767428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش