QR CodeQR Code

آئمہ جمعہ و خطباء کی کانفرنس کل جامعہ المنتظر لاہور میں ہوگی

18 Dec 2018 21:39

علامہ افضل حیدری کی زیر صدارت مولانا قاضی غلام مرتضیٰ اور مولانا محمد تحسین پر مشتمل انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں آئمہ جمعہ و خطبا کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ کانفرنس میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن اور سرگودھا، خوشاب، اوکاڑہ اضلاع کے آئمہ جمعہ اور خطباء شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں آئمہ جمعہ و خطباء کانفرنس 19 دسمبر بروز بدھ منعقد ہوگی، جس میں علما کی ذمہ داریوں اور معاشرتی مسائل خصوصاً سٹیج حسینی کی اہمیت کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے کر حل پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس صبح 10 بجے شروع ہوگی، دوپہر 12 سے 2 بجے تک وقفہ نماز و طعام ہوگا۔ شام 4 بجے تک کانفرنس جاری رہے گی، جس سے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، رئیس وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اور دیگر علما خطاب کریں گے۔ علامہ افضل حیدری کی زیر صدارت مولانا قاضی غلام مرتضیٰ اور مولانا محمد تحسین پر مشتمل انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں آئمہ جمعہ و خطبا کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ کانفرنس میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن اور سرگودھا، خوشاب، اوکاڑہ اضلاع کے آئمہ جمعہ اور خطباء شریک ہوں گے جبکہ ایسی کانفرنسیں دیگر شہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 767434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767434/ا-ئمہ-جمعہ-خطباء-کی-کانفرنس-کل-جامعہ-المنتظر-لاہور-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org