0
Tuesday 18 Dec 2018 21:48

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، تنویر اسدی

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، تنویر اسدی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر حسین اسدی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، سوشل میڈیا دہشتگردوں کا ہتھیار بن چکا ہے، ریاستی اداروں کیخلاف زہر اور نفرت اگلنے والوں کیخلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے، اہلسنت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کیساتھ ہیں، اداروں کو بدنام کرکے ملک کو کمزور کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کا احترام نہ کرنیوالے گمراہ ہیں، سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف سازشیں ملکی استحکام کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں، دہشتگردی کے سانحات میں جانیں قربان کرنیوالے پاک فوج کے شہداء ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے اے پی ایس کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تنویر اسدی نے کہا کہ فوج کیخلاف واویلا کرنا طالبانی رویہ ہے، امریکہ اور بھارت کے مقامی ایجنٹ فوج کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو ضمیر فروش نہیں سرفروش قیادت کی ضرورت ہے، ہم کسی حکومت نہیں اسلام اور پاکستان کے وفادار ہیں، پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی پبلک سکول کے ننھے شہیدوں نے جانیں دے کر قوم کو متحد کر دیا ہے، قوم شہدائے اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، پاک وطن کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے، ملک دشمن طاقتیں قوم کو تقسیم کرکے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 767436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش