0
Tuesday 18 Dec 2018 22:02

ریاست مدینہ کی آواز لگا کر سواریاں بٹھانے والے سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنی سواری کا رخ اسرائیل کیجانب موڑ دیا ہے، مخدوم احمد محمود

ریاست مدینہ کی آواز لگا کر سواریاں بٹھانے والے سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنی سواری کا رخ اسرائیل کیجانب موڑ دیا ہے، مخدوم احمد محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی قیادت کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور انتقامی کارروائیوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اور جیالے کارکنان شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں، ان پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہ آنے دیں گے، جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف موجودہ حکمرانوں کی انتقامی پالیسیوں اور بنائے گئے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے، کیونکہ پیپلزپارٹی نے جعلی مقدمات اور اوچھے ہتکنڈوں کا ہمیشہ مردانہ وار سامنا کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینیئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب و ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین، ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری سرور عباس، سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب احسان الحق نولاٹیہ و سلیم بھٹی، پیپلزلائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی صدر ایم پی اے شازیہ عابد، پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک بشیر احمد، قائم مقام ڈویژنل صدر ملتان خالد حنیف لودھی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان ڈاکٹر جاوید صدیقی، محمود حیات ٹوچی خان، سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی اور داود خان جتوئی نے بلاول ہاوس ملتان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایگزیکٹو، ڈویژنل، ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز، سیکرٹریز انفارمیشن، تمام منتخب و غیر منتخب پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور صوبائی کونسل کے ممبران کے منعقدہ مشترکہ اجلاس اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس کی صدارت جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کی، اجلاس میں موجودہ ملکی، سیاسی و تنظیمی امور اور 27 دسمبر کو شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر تحریک انتقام بن چکی ہے، پیپلزپارٹی سمیت تمام مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش ہو رہی ہے، جبکہ یوٹرن سرکار کی تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، ڈوبتی معیشت کو  انڈے، مرغیوں اور کٹوں سے بحال کیا جا رہا ہے، ریاست مدینہ کی آواز لگا کر سواریاں بٹھانے والے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی نے اقتدار سنبھالتے ہی اپنی سواری کا رُخ اسرائیل کی جانب موڑ دیا ہے، موجودہ سلیکٹڈ حکمران محض نیب ٹرائل کی آڑ میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں، آج 4 ماہ گزرنے کے باوجود موجودہ سلیکٹڈ حکومت اپنی کوئی سمت بھی طے نہ کرسکی، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی جبکہ ہر طرف جوڈیشل مارشل لاء کا ماحول گرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 767438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش