0
Tuesday 18 Dec 2018 22:17

کراچی کی حاکمیت پر قبضہ کرنے کیلئے نئی نئی سازشیں کی جارہی ہیں جن سے نمٹنا ہوگا، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی کی حاکمیت پر قبضہ کرنے کیلئے نئی نئی سازشیں کی جارہی ہیں جن سے نمٹنا ہوگا، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر حقوق کے حصول کیلئے سب کو مل کر مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، موجودہ حکومت مہاجروں کو دیوار سے لگاکر کراچی کی حاکمیت پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے، جبکہ مہاجر قائدین آپس میں دست و گریباں ہوکر اپنی ہی قوت کو منتشر اور پوری قوم کو مایوسی میں مبتلا کررہے ہیں، ہم نے کئی مرتبہ کوشش کی کہ تمام مہاجر اکائیاں مہاجر حقوق کیلئے متحد ہوجائیں، اس کیلئے ہم نے ایم کیو ایم کے مختلف گروپوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ مہاجروں میں انتشار مہاجر دشمن قوتوں کو مضبوط کرے گا، لیکن مصلحت کا شکار مہاجر قائدین اس حوالے سے سنجیدہ اقدام کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ مہاجر متحد ہوجائیں اور اس کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مہاجر قوت کو ایک مرتبہ پھر منظم کرکے مہاجر قوم میں پائی جانے والی مایوسی اور احساس محرومی کو دور کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اگر یہی صورتحال رہی تو پھر سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اور تہذیب یافتہ مہاجر قوم غلامی سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی مصلحتیں اور مجبوریوں کو چھوڑ کر مہاجر رہنما، وکلاء، تاجر، ادیب، صحافی، دانشور مل بیٹھ کر مہاجروں کو متحد و منظم کرنے کی منصوبہ بندی کریں، آنے والا وقت مہاجروں کیلئے مزید ابتر ہے کیونکہ کراچی کے اقتدار اور حاکمیت کیلئے مختلف گروپ اور قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے یکسو ہوکر جدوجہد کی جانی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 767442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش