0
Tuesday 18 Dec 2018 22:51

پاکستان کشمیر ایشو پر او آئی سی کا اجلاس بلوائے، علامہ مبارک موسوی

پاکستان کشمیر ایشو پر او آئی سی کا اجلاس بلوائے، علامہ مبارک  موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے کشمیری مظلوموں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کر دی ہے، آئے روز نہتے کشمیریوں کا خون بہانا قابل مذمت ہے، حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کو چاہیے کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلوائے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے انٹرنیشنل فورم پر اٹھائیں تاکہ کشمیر کاز کو کمزور نہ پڑنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا دنیا کی نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، کشمیر اقوام عالم کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں، بھارت کا آئے روز نہتے کشمیریوں کو شہید کرنا اب قابل برداشت نہیں رہا، کشمیریوں کا خون اتنا سستا نہیں کہ اس پر آواز ہی نہ بلند کی جائے۔ پوری دنیا کو اس وقت ایک صحافی کا قتل نظر آ رہا ہے لیکن بھارتی دہشتگردی پر خاموشی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ مغربی ممالک مفاد پرست اور دوغلے ہیں۔ علامہ سید مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا پاکستانی مین اسٹریم میڈیا کو چاہیے کہ کشمیر کے معاملے پر آواز بلند کریں اور اس معاملے کو عالمی تحریک بننے تک خاموش نہ بیٹھا جائے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کشمیر کاز پر حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 767444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش