QR CodeQR Code

نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطوں کی تردید

18 Dec 2018 23:00

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان کوئی ٹیلیفونک بات چیت نہیں ہوئی۔ ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے بھی رہنماؤں کے درمیان رابطوں سے متعلق خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطوں کی تردید کر دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان کوئی ٹیلیفونک بات چیت نہیں ہوئی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بھی نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطوں سے متعلق خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی پارلیمنٹ میں صحافیوں نے سابق صدر آصف زرداری سے نواز شریف سے ملاقات کے امکان کا سوال کیا تھا، جس پر انہوں نے کہا تھا کہ "آپ کہہ دیں، کرا دیں، جو آپ کا حکم ہو۔"


خبر کا کوڈ: 767451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767451/نون-لیگ-اور-پیپلز-پارٹی-کی-نواز-شریف-آصف-زرداری-کے-درمیان-رابطوں-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org