0
Tuesday 18 Dec 2018 23:25

کوئٹہ، جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا ولی محمد ترابی کی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات

کوئٹہ، جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا ولی محمد ترابی کی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ علماء اسلام (ف) کے رہنما و امیدوار پی بی 26کوئٹہ مولانا ولی محمد ترابی نے کوئٹہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق سے ملاقات کی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ، نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر، رکن جماعت و حلقہ پی بی 26سے امیدوار کمانڈر فضل محمد نورزئی جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نور علی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر بھی موجود تھے اس موقع پر باہمی امور، ضمنی الیکشن، ایم ایم اے میں شامل ممبر جماعتوں سے رابطے، مشاورت سمیت علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما و امیدوار پی بی 26 مولانا ولی محمد ترابی نے اس حلقہ میں حمایت کی گزارش کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،ضلعی امیر حافظ نور علی نے بتایا کہ حکومت سازی، حلقہ میں کاغذات نامزدگی، امیدوار کا تعین دیگر قوم پرست جماعتوں سے اتحاد سمیت ہر معاملہ پر جے یو آئی نے ایم ایم اے کی کے ممبر جماعتوں کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ کوئی مشاورت نہیں ہو رہی، قوم پرستوں سے تو مذاکرات و ملاقات کئے جا رہے ہیں مگر ایم ایم اے کے بنیادی اصول و طریقہ کار کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں کو ہر مشاورت و فیصلوں میں نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ، ضلعی امیر حافظ نور علی نے بتایا، کہ ہم چاہتے ہیں کہ مولانا ولی محمد ترابی کامیاب ہو اور تمام تر اعتراضات و تحفظات کے باوجود ہماری کوشش ہوگی کہ مولانا ولی محمد ترابی کامیاب ہو، مگر اب تک ہم نے باہمی مشاورت نہیں کی، باہمی مشاورت کے بعد ہی جلد فیصلہ کرکے آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 767452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش