0
Tuesday 18 Dec 2018 23:40

حکومت جمہوری تقاضوں کو اہمیت دیتے ہوئے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتی ہے، جام کمال خان

وزیراعلٰی بلوچستان کی سکندر خان ایڈووکیٹ کو صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد
حکومت جمہوری تقاضوں کو اہمیت دیتے ہوئے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتی ہے، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ قائد ایوان وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے جمیعت علماء اسلام کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو متفقہ طور پر قائد حزب اختلاف منتخب کرکے سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کیا ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ ایک تجربہ کار، سینئر سیاستدان اور پارلیمنٹیرین ہیں، جنہوں نے بحیثیت اسپیکر صوبائی اسمبلی بھی خدمات سرانجام دیں اور ایوان کو احسن طریقے سے چلایا اور وہ پارلیمانی روایات سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔

وزیراعلٰی جام کمال خان نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کا وجود جمہوریت کا حسن ہے، اور ایک مضبوط اپوزیشن کی موجودگی جمہوریت کے لئے ہمیشہ تقویت کا باعث ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوری تقاضوں کو اہمیت دیتے ہوئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ قانون سازی کے عمل اور اہم صوبائی امور پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مثبت فیصلے کئے جائیں، ہمیں یقین ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ جمہوریت کی مضبوطی، ایوان کے تقدس اور پارلیمانی روایات کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، اور اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 767454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش