0
Wednesday 19 Dec 2018 08:36

پنجاب حکومت کا ثقافتی تہوار بسنت کو بحال کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا ثقافتی تہوار بسنت کو بحال کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ طویل عرصے کی پابندی ختم کر کے پنجاب حکومت نے ثقافتی تہوار بسنت کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فروری کے مہینے بسنت کا تہوار منایا جاتا تھا، تاہم اس دوران گلے پر ڈور پھرنے اور دیگر ناخوشگوار واقعات کے باعث صوبے میں کئی سال سے بسنت پر پابندی تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بسنت کی بحالی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی سول سوسائٹی سمیت ثقافتی حلقوں اور شہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیاجارہا تھا لہٰذا فروری کے دوسرے ہفتے بسنت کا تہوار منایا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کو احسن طریقے سے منانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو بسنت میں کیمیکل کی ڈور اور دیگر منفی چیزوں کے حوالے سے ایک ہفتےمیں رپورٹ دے گی جب کہ کمیٹی بسنت کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بسنت تہوار کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہوں نے بسنت کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 767485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش