0
Wednesday 19 Dec 2018 22:36

مقبوضہ کشمیر، خونین واقعات لمحہ فکریہ ہے، غلام نبی ملک

مقبوضہ کشمیر، خونین واقعات لمحہ فکریہ ہے، غلام نبی ملک
اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی کشمیر نے پلوامہ ضلع میں شہری ہلاکتوں پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ سول سوسائٹی نے قابض فورسز کی فائرنگ میں جاں بحق نوجوانوں کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سول سوسائٹی کے چیئرمین غلام نبی ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے جس کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمیشہ سے امن پسند اور عدم تشدد کے حامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مکمل امن لوٹ آنے کی واحد صورت یہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان مل کر کشمیر کے سیاسی مسئلہ کو حل کر یں تاکہ برصغیر میں امن کی فضا قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بدقسمتی سے آئے دن خونین واقعات معمول بن گئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 767505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش