QR CodeQR Code

دھند کے باعث موٹر وے رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک بند

19 Dec 2018 12:13

حد نگاہ صفر سے 100 میٹر ہونے کیوجہ سے ایم ون رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنیکی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج برقرار۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پشاور ایم ون رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلے بند کر دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر رات گئے سے شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ساہیوال سے اوکاڑہ ٹول پلازہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ حد نگاہ صفر سے 100 میٹر ہونے کی وجہ سے ایم ون رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 767518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767518/دھند-کے-باعث-موٹر-وے-رشکئی-ٹول-پلازہ-سے-پشاور-تک-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org