0
Wednesday 19 Dec 2018 12:31

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا نیب میں ایک بار پھر پیش ہونیکا اعلان

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا نیب میں ایک بار پھر پیش ہونیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر نیب کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ محمود خان کو مالم جبہ زمین الاٹمنٹ کیس میں کلین چٹ نہیں دی گئی۔ نیب کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک بار پھر نیب کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔ شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ نیب مطمئن نہیں تو وزیراعلٰی خیبر پختونخوا دوبارہ پیش ہو جائیں گے، محمود خان اداروں کا احترام کرتے ہیں، ان کا مالم جبہ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے مالم جبہ زمین الاٹمنٹ کیس میں کلین چٹ ملنے کے بیان کی تردید کر دی۔ نیب کا کہنا ہے کہ محمود خان کے بیان سے مطمئن نہیں، انہیں مزید تحقیقات کیلئے دوبارہ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش