0
Wednesday 19 Dec 2018 13:51

سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے ملنے والی رقم اِس سال کا خسارہ پورا کرنے کیلئے کافی ہے، اسد عمر

سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے ملنے والی رقم اِس سال کا خسارہ پورا کرنے کیلئے کافی ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے۔ فاروق نائیک کے زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے کہا کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز مل چکے ہیں اور آئل فیسلیٹی جنوری سے شروع ہو جائے گی، اگلے تین سال ماہانہ 27 کروڑ ڈالرز کا تیل سعودی عرب سے ادھار ملے گا، سعودی عرب سے قرض کی مجموعی رقم 6 ارب ڈالرز ہوگی، متحدہ عرب امارات سے مذاکرات بھی آخری مراحل میں ہیں اور آئند چند دنوں میں معاملات طے پا جائیں گے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے اور تینوں ممالک سے حاصل ہونے والی رقم رواں سال کا خسارہ پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ یواے ای کے علاوہ چین سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، میں حلف لینے کے دس دن بعد سے آئی ایم ایف سے رابطے میں ہوں، ہم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل میں تجاویز مانگی تھیں، ماسوائے ایک کے تمام معیشت دانوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تجویز دی جبکہ آج بھی میری آئی ایم ایف حکام سے وڈیو کانفرنس ہوگی اور امید ہے مزید پیش رفت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 767534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش