0
Wednesday 19 Dec 2018 21:39

شیعہ سنی کارکنوں کو ملکر کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ سنی کارکنوں کو ملکر کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے مسلم ٹاؤن لاہور میں آئی ٹی پی کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اتحادِ امت سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر احمد حسان، چودھری ندیم، عمران علوی اور عبیدالرحمان بھی موجود تھے۔ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں (جماعت اسلامی اور اسلامی تحریک) کے کارکنان مل کر نفاذ اسلام کی جدوجہد  میں مصروف ہیں، جو لائق تحسین امر ہے۔ انہوں نے کہا مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میں شیعہ سنی کارکنوں کو مل کر کام کرتے دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادِ امت کیلئے قاضی حسین احمد مرحوم، شاہ احمد نورانی مرحوم اور مولانا سمیع الحق کی کوششیں لائق تحسین تھیں، تینوں شخصیات نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی اور وحدت کے فروغ کیلئے ہی جدوجہد کرتے رہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی وحدت کیلئے علامہ ساجد نقوی کی خدمات بھی اہم ہیں، موجودہ دور میں وحدت اسلامی کی جتنی ضرورت ہے، وہ پہلے کبھی نہیں رہی، امت کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش