0
Wednesday 19 Dec 2018 18:49

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی کو خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے 3 ادوار مکمل ہو گئے ہیں، مذاکرات مکمل ہونے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش