0
Wednesday 19 Dec 2018 19:12

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بتایا کہ مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مہمند ڈیم کے منصوبے کو وار ٹو واٹر کا منصوبہ کہہ سکتے ہیں، ہم ڈیم کی اوپننگ کرنے جا رہے ہیں، ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 17 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پشاور کو پینے کا اتنا پانی دیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں تھک جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کو رلاؤں گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں برس 4 جولائی کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 767593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش