0
Wednesday 19 Dec 2018 19:17

مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج کا نفاذ ظلم و بربریت کا تسلسل، شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج کا نفاذ ظلم و بربریت کا تسلسل، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج کا نفاذ ظلم و بربریت کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ کے لئے صدارتی راج کے نفاذ کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت  کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ بھارتی ظلم و بربریت کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ ہے کہ وہ فی الفور خصوصی نمائندہ برائے مسئلہ کشمیر کا تقرر کریں، اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے  مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک کی سفارشات پر وادی میں کل سے 6 ماہ کے لئے صدارتی راج کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش