0
Wednesday 19 Dec 2018 19:55

جامعہ کراچی، 30 طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی، 23 کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض

جامعہ کراچی، 30 طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی، 23 کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض



اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کے 30 طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی، جبکہ 23 کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے حالیہ اجلاس میں 30 طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی، جبکہ 23 طلباء و طالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء میں صفیہ عابدی (فارما کو گنوسی)، نین تارا (مائیکروبائیولوجی)، سارہ انجم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، ڈاکٹر سمیرا گل (مالیکیولر میڈیسن)، شہناز (ایجوکیشن)، محمد فراز انور (بائیوکیمسٹری این سی پی)، بینا حسن و سارہ حسن (بائیوٹیکنالوجی)، عصمت سلیم، زیب النساء و حنا جبین (میرین بائیولوجی)، سلمان ثروت و سید شعیب احمد (پبلک ایڈمنسٹریشن)، محمد حمزہ (اسلامک لرننگ)، سید عمران علی، فائزہ قاضی، شائستہ حامد و فرخ رفیق احمد (فارماسیوٹیکس)، سلمیٰ نواز (لاء)، صائمہ (قرآن و سنہ)، تنویر احمد صدیقی و صبا ناز (میتھمیٹکس)، ایم نعیم اشرف و عمیر رئیس الدین (عربی)، فیض رسول و نوشین رضا (سوشیالوجی)، انیلا مختار (سائیکولوجی)، ظہیر احمد خان (اپلائیڈ کیمسٹری)، مہناز احمد (بائیوٹیکنالوجی)، عزیر نثار (فارماکولوجی) شامل ہیں۔

ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ثانیہ زہرہ زیدی (مالیکیولرمیڈیسن)، عادل شکیل احمد (میرین سائنس)، نمرہ مظہر (فارماکوگنوسی)، سائرہ نسیم (میرین بائیولوجی)، محمد شعیب و مدیحہ عارف (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، شیبہ رضوی (کیمسٹری)، اسد اقبال (اسپاء)، اعجاز بشیر، ایم ریاض و ایم عمر رفیق (اسلامک لرننگ)، مریم ناصر (کیمسٹری)، شمائلہ ہاشم (اپلائیڈ اکنامکس)، سلیمہ محبوب علی، دُریہ نعیم خان و عروج ناز (مالیکیولر میڈیسن)، مونا بیگ (فارماکولوجی)، سندس اقبال (میرین بائیولوجی)، اقراء سرفراز (کلینکل سائیکولوجی)، ماریہ قریشی و سہیل جاوید (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، بشریٰ شہزاد (پبلک ایڈمنسٹریشن) اور مبارک حسین ذیشان (مائیکروبائیولوجی) شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 767597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش