QR CodeQR Code

آصف زرداری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن ابھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، امتیاز شیخ

19 Dec 2018 20:04

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت کی اب تک کی کارکردگی سب نے دیکھ لی ہے، انہوں نے جو دعوے کئے وہ پورے نہیں کر پا رہے، یہ انتقام کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اب انہیں ملک کے لئے کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن ابھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، انہوں نے گیارہ سال جیل کاٹی لیکن تب بھی ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر احتساب سے نہ کبھی ڈرے ہیں نہ ڈریں گے، انہیں جب بلایا جاتا ہے وہ عدالت اور نیب میں پیش ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ حکومت کی اب تک کی کارکردگی سب نے دیکھ لی ہے، انہوں نے جو دعوے کئے وہ پورے نہیں کر پا رہے، یہ انتقام کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اب انہیں ملک کے لئے کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کہ وقت اور ضرورت کے ساتھ سیاسی جماعتیں آپس میں معاہدے کرتی ہیں، سیاست میں دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہیئے بلکہ ہمیشہ کھلے رکھنے چاہیئے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی دن اسمبلی میں تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کی بات کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 767601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767601/آصف-زرداری-کے-خلاف-ایف-آئی-آر-درج-کی-گئی-ہے-لیکن-ابھی-کوئی-الزام-ثابت-نہیں-ہوا-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org