0
Wednesday 19 Dec 2018 23:16

ایک زرداری ”سب“ پر نہیں ”پیپلز پارٹی“ پر ہی بھاری ہے، حافظ حسین احمد

ایک زرداری ”سب“ پر نہیں ”پیپلز پارٹی“ پر ہی بھاری ہے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایک زرداری ”سب“ پر نہیں ”پیپلز پارٹی“ پر ہی بھاری ہے، حکمران اور نیب ایک ڈگر ہی گامزن ہیں، دونوں کا ایجنڈا مخالفین کو قابو کرنا ہے، مڈٹرم انتخابات نہیں، بلکہ حالات کو قومی حکومت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ جیکب آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ ایک زرداری سب پر بھاری، مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک زرداری ان پر ہی زیادہ بھاری ثابت ہوئے ہیں، جو ان کے قریب ہوتے ہیں، آصف زرداری سب سے زیادہ پیپلز پارٹی اور بلاول پر بھاری ثابت ہوئے ہیں، بلاول نے پارٹی کو کچھ عرصہ سنبھالا تھا، مگر پھر زرداری کو فری ہینڈ دیا گیا، تو پارٹی دوبارہ ڈگمگانے لگی ہے، لگتا ہے کہ مستقبل میں بلاول ہی سیاسی کردار ادا کریں گے، بشرطیکہ انہیں چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور نیب کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مخالفین کو قابو کیا جائے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ حالات قبل از وقت انتخابات کے نہیں، بلکہ قومی حکومت کے قیام کے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاموشیاں ختم کرکے سرگوشیاں شروع کر دی گئی ہیں، پنجاب کے میاؤں اور بی بی کے میاں کو چاہئے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی طرح کھل کر اپوزیشن کریں، سرگوشیوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پنجاب کے چھوٹے اور بڑے میاں اور بی بی میاں کو مخلصانہ اپوزیشن کیلئے حلف لینا ہوگا، کیونکہ ماضی میں انہوں نے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری میدان میں آئیں گے، لیکن میاں نواز شریف اور مریم نواز خاموش ہی رہیں گے، جب تک مخلصانہ کردار ادا نہیں کیا جائے گا، تب تک اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کر سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 767635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش