0
Thursday 20 Dec 2018 07:45

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافے پر نون لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد جمع

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافے پر نون لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک معاملے پر پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کے اعتراف کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر نے گدھوں کی تعداد میں اضافے پر حکومت کو مبارکباد دینے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔ میاں نصیر احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئی اور شعبہ ترقی کرے یا نہ کرے لیکن ملک میں گدھے ضرور وافر مقدار میں موجود ہوں گے۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور ملک میں اس وقت 53 لاکھ گدھے پائے جاتے ہیں، صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد حکومت نے گدھوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ڈونکی اسپتال بھی قائم کر دیا ہے اور 5 سال بعد 10 لاکھ گدھوں کا اضافہ متوقع ہے، لہٰذا  لائیو اسٹاک کے شعبہ میں ترقی پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت پنجاب کے محکمہ لائیو اسٹاک نے بتایا تھا کہ پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گدھوں کی تعداد روز بروز بڑھنا شروع ہو گئی ہے، جس کے بعد صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 767672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش