0
Thursday 20 Dec 2018 13:33

وفاقی کابینہ کی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت

وفاقی کابینہ کی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ کابینہ نے اجلاس کے دوران پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ لوگوں کو ای سی ایل کے ساتھ واچ لسٹ اور بلیک لسٹ پر بھی ڈالا جا رہا ہے، حمزہ شہباز، محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت اسمبلی کے ممبران کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے۔ کمیٹی کی رکن عائشہ فاروق نے کہا کہ زلفی بخاری کو ای سی ایل میں نام کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، یہ دہرا معیار کیوں رکھا گیا ہے، حمزہ شہباز پر کوئی نیب کیس نہیں اس کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا، یہ تو بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 767728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب