0
Thursday 20 Dec 2018 14:09

خواجہ سعد رفیق، پروڈکشن آرڈر جاری، 6 روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور

خواجہ سعد رفیق، پروڈکشن آرڈر جاری، 6 روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا چھ روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے، سابق وزیر ریلوے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد لایا جائے گا۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیب کی جانب سے گرفتار کیے گئے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ پروڈکشن آرڈرز قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گے ہیں، جو قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے گے ہیں۔ قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت اسپیکر اسمبلی کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو تو وہ اُسے جلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں خواجہ سعد رفیق بھی شرکت کر سکیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور سابق وزیر قانون پنجاب سلمان رفیق کو گرفتار کر لیا تھا۔ نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی  اہلیہ اور بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ساتھ مل کر قیصر امین بٹ اور ندیم ضیا کی شراکت میں ایئر ایونیو  کے نام سے ایک ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا تھا، جس کا نام بعد میں پیراگون سٹی منصوبہ رکھ دیا گیا تھا۔ نیب کے مطابق یہ منصوبہ ریکارڈ کے حوالے سے غیر قانونی تھا۔
خبر کا کوڈ : 767734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش