QR CodeQR Code

کراچی والوں کیلئے بری خبر، سی این جی سٹیشن مزید 12 گھنٹے کیلئے بند

20 Dec 2018 15:11

سوئی سدرن گیس ذرائع کے مطابق فیصلہ سی این جی کے کم پریشر کی وجہ سے کیا گیا، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے وزیرپیٹرولیم کی یقین دہانی کے باوجود سی این جی کی بندش قابل افسوس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی والوں کے لئے ایک بار پھر بری خبر، تمام سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے، آج صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشن اب رات 8 بجے کھلیں گے۔ سی این جی ملنے پر ابھی شہر کے باسی سکھ کا سانس بھی نہ لے پائے تھے کہ ایک بار پھر یہ روح فرسا خبر سنا دی گئی کہ شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔ صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی سٹیشن اب رات 8 بجے کھلیں گے۔

سوئی سدرن گیس ذرائع کے مطابق فیصلہ سی این جی کے کم پریشر کی وجہ سے کیا گیا، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے وزیرپیٹرولیم کی یقین دہانی کے باوجود سی این جی کی بندش قابل افسوس ہے، سی این جی کی بندش سے ایک بار پھر پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہوگی، کراچی میں 95 فیصد بسیں اور کوچز سی این جی پر چلتی ہیں، آج کراچی والوں کو ایک بار پھر امتحان سے گزرنا ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 767744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767744/کراچی-والوں-کیلئے-بری-خبر-سی-این-جی-سٹیشن-مزید-12-گھنٹے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org