0
Thursday 20 Dec 2018 15:20

سندھ حکومت نے 22 سے 31 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے 22 سے 31 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں (اسکولوں اور،کالجوں) میں موسم سرما کی تعطیلات ہفتہ 22 دسمبرسے شروع ہوکر پیر 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد پرویز کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے 12 فروری 2018ء کے منعقدہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے منگل یکم جنوری 2019ء سے دوبارہ کھل جائیں گے اور اسکولوں و کالجوں میں تدریسی عمل ایک بار پھر شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں قائم بیشتر نجی اسکولوں نے موسم سرما کی تعطیلات ایک روز قبل جمعہ 21 دسمبر سے شروع کرنے کے سرکلر بھی جاری کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 767745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش