QR CodeQR Code

صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دور حکومت ہی میں بنے گا، جہانگیر ترین

20 Dec 2018 19:28

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 دسمبر کو رپورٹ منظرعام پر آئیگی، یہ دولت بچانے کیلئے دباؤ ڈالیں گے، لیکن سب کچھ سامنے آجائیگا، ہم اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو رہے بلکہ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دور حکومت ہی میں بنے گا، لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کیلئے تمام وعدے پورے ہوں گے، صوبہ جنوبی پنجاب کے بننے میں بہت سے مسائل ہیں مگر صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم شروع کریں گے۔؟ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 دسمبر کو رپورٹ منظر عام پر آئے گی، یہ دولت بچانے کے لئے دباؤ ڈالیں گے، لیکن سب کچھ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو رہے بلکہ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 767782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767782/صوبہ-جنوبی-پنجاب-پی-ٹی-آئی-کے-دور-حکومت-ہی-میں-بنے-گا-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org