0
Thursday 20 Dec 2018 21:08

استحصالی طرز سیاست نے کراچی کے عوام کو انتخابی سیاست سے بدظن کیا، علی حسین نقوی

استحصالی طرز سیاست نے کراچی کے عوام کو انتخابی سیاست سے بدظن کیا، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ 23 دسمبر کو تیر و پتنگ اور بلا ڈھیر ہوجائیں گے اور پہاڑ کو فتح ہوگی، عارف رضا زیدی یو سی 11 کے محروم عوام کی توانا آواز ہے، استحصالی طرز سیاست نے کراچی کے عوام کو انتخابی سیاست سے بدظن کیا، یوسی 11 کے ووٹرز پہاڑ کے نشان پر مہر لگا کر عارف رضا زیدی کو کامیاب بنائیں، ہم آپ سے عوامی مسائل کے حل کا وعدہ کرتے ہیں، یوسی 11 جعفر طیار کے ضمنی انتخاب میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں، کسی صورت دھاندلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے جعفرطیار سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم اور اہلیان جعفر طیار کے حمایت یافتہ امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی 11 سید عارف رضا زیدی کی انتخابی مہم کے دوران جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کی مشکلات کے فوری حل کیلئے تشکیل پایا تھا لیکن افسوس کہ موروثی سیاسی جماعتوں نے اسے من پسند افراد کو نوازنے کا ذریعہ بنا دیا ہے، برسراقتدار سیاسی جماعتیں جانبدارانہ انداز میں فقط اپنے منظور نظر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرتی ہیں جبکہ مخالف ووٹرز کے ساتھ متعصبانہ طرز عمل اختیار کیا جاتا ہے،جمہوری طرز عمل میں خدمت بلاتفریق ہوتی ہے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ یوسی 11 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں حلقہ کے تمام ووٹرز کی بلاتفریق خدمت ہمارا فرض اولین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس کی بھاری تفری تعینات کی جائے جبکہ ہم الیکشن کمیشن سے رینجرز اہلکاروں کی پولنگ بوتھ کے اندر تعیناتی بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ جنرل ورکرز اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا نشان حیدر، احسن عباس رضوی اور امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل 11 سید عارف رضا زیدی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر یوسی 11 جعفرطیار کی سماجی شخصیات حکیم امیر رضا رومی، اظہر حسین زیدی، حسن بھائی (سبیل کمیٹی) اور دیگر سمیت بڑی تعداد میں مرد و خواتین کارکنان شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 767804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش