0
Thursday 20 Dec 2018 21:19

اسلامی نظریاتی پاکستان کو سیکولر نہیں بننے دینگے، نیشنل علماء کونسل

اسلامی نظریاتی پاکستان کو سیکولر نہیں بننے دینگے، نیشنل علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ ریاست کو اپنے باشندوں کیساتھ ماں جیسا سلوک کرنا چاہیئے، حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، خصوصاً افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مگر اسلامی نظریاتی ریاستِ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ لاہور میں منعقدہ نیشنل علماء کونسل پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے خصوصی اجلاس جس میں 300 سے زائد علماء مشائخ نے شرکت کی۔ چیئرمین مفتی طاہر تبسم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو غیر مستحکم نہ کیا جائے بلکہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اسے موقع دیا جانا چاہیئے، ملک پاکستان اسلام کے نام پر لیا گیا اور اس میں نظامِ مصطفیٰ (ص) کا نفاذ ہونے پر ہی ملک میں ترقی خوشحالی اور استحکام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں شریک 300 سے زائد علماء مشائخ نے اداروں کے احترام اور ان کی مضبوطی کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء ہی ہماری بقاء ہے، دشمن ہمارے اوپر نظریں جمائے کھڑا ہے، ہم افواج پاکستان اور تمام قومی اداروں کیساتھ ہیں اور ان شاء اللہ غیر ملکی طاقتوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ اجلاس سے سید وسیم الحسن شاہ، ڈاکٹر خادم حسین خورشید، پیر شفاعت رسول نوری، علامہ نعیم عارف نوری، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی، علامہ خلیل احمد مرتضائی، پیر علی رضا، سید اصغر علی شاہ، میاں نذیر احمد شاہد، مولانا محمد اسلم قصوری، قاری محمد یونس قادری، علامہ محمد ذوالفقار حیدری، قاری بشیر احمد طاہر، مفتی محمد عمیر اسلم، علامہ فخرالدین دستگیری، ڈاکٹر شہباز علی قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 767805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش