0
Friday 21 Dec 2018 09:41

ہاتھ نہ ملانے والوں کو ڈنمارک کی شہریت نہیں ملےگی

ہاتھ نہ ملانے والوں کو ڈنمارک کی شہریت نہیں ملےگی
اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے والوں کو تقریب میں حکام سے ہاتھ ملانا ہو گا، ہاتھ نہ ملانے والوں کو ڈنمارک کی شہریت نہیں ملےگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈنمارک میں اس نئے قانون کی منظوری کے بعد بعض حلقوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانے پر پابندی کا قانون پہلے ہی نافذالعمل ہے۔ نئی قانون سازی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا عمل ہے، مسلمان خواتین غیرمردوں سے ہاتھ ملانا معیوب سمجھتی ہیں۔ کئی میئرز کی جانب سے بھی حکومت کے منظور کردہ نئےقانون پر اعتراض کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت ہمیں عوام کےخلاف استعمال کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 767832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش