QR CodeQR Code

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تبدیل

21 Dec 2018 09:54

حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا۔ مسعود الرحمان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ آزادکشمیر تعینات کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت آزادکشمیر نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ آزادکشمیر تعینات کر دیا۔ راجہ طاہر ممتاز کو وزیراعظم کا پی ایس او جبکہ وزیراعظم کے پی ایس او بدر منیر سلہریا کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تعینات کر دیا گیا۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 767834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767834/ڈپٹی-کمشنر-مظفرآباد-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org