QR CodeQR Code

آئی جی خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری

21 Dec 2018 12:40

عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر پشاور ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس صلاح الدین محسود اور ہوم سیکریٹری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، دونوں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی خیبر پختونخو اور ہوم سیکریٹری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ پشاور کے پرائمری اسکول ٹیچر فخر عالم کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے شیڈول فور میں شامل کیا گیا تھا، جس پر ہائیکورٹ نے ان کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت عالیہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود اور ہوم سیکریٹری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، دونوں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 767856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767856/ا-ئی-جی-خیبر-پختونخوا-کے-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org