QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں محکمہ معدنیات کیلئے سٹاف بھرتی کرنے کی منظوری

21 Dec 2018 17:01

سیکرٹری معدنیات خیبرپختونخواہ خائستہ رحمان نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الوقت محکمہ کے موجودہ سٹاف سے نئے اضلاع میں بننے والے دفاتر کو عملہ بھیج دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں محکمہ معدنیات کے دفاتر قائم کرنے اوران میں ضروری عملہ تعینات کرنے کے بارے میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری معدنیات خیبرپختونخواہ خائستہ رحمان نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الوقت محکمہ کے موجودہ سٹاف سے نئے اضلاع میں بننے والے دفاتر کو عملہ بھیج دیا جائیگا۔ ہر نئے ضلع کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دوسرا ضروری عملہ فراہم کیا جائیگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو معدنیات کے نئے دفاتر کیلئے جگہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام ہو جائیگا۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع کیلئے سٹاف بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 767870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767870/قبائلی-اضلاع-میں-محکمہ-معدنیات-کیلئے-سٹاف-بھرتی-کرنے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org