0
Friday 21 Dec 2018 17:09

قبائلی اضلاع کے محکموں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائیگا، ترجمان صوبائی حکومت

قبائلی اضلاع کے محکموں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائیگا، ترجمان صوبائی حکومت
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ٹھو س اقدامات کئے جائیں گے۔ علاقے میں سیاحتی مقامات کی ترقی، زراعت، جنگلات، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات سے علاقے کے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے۔ وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں جنوبی وزیر ستان کے علاقے شکئی کے 20 رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفد کے ارکان نے ترجمان صوبائی حکومت کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد سے اپنے خطاب میں ترجمان نے کہا کہ علاقے میں ہائر سیکنڈری سکول، کالج اور ہر قسم کی سہولیات پر مبنی ہسپتال بنائے جائیں گے۔ اجمل خان وزیر نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں بے روزگاری کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ پولیس سمیت تمام محکموں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اور ان کو تعلیمی قابلیت اور عمر میں خاطر خواہ رعایت بھی دی جائے گی، تاہم ڈیوٹی سے غائب سرکاری ملازمین سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ضم شدہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات سے عوام براہ راست ترقی اور خوشحالی کے عمل میں شریک ہوں گے۔ اب عوام کے فیصلے افسران اور حکام نہیں بلکہ عوام خود کریں گے اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خطیر فنڈز عوامی نمائندوں کے ذریعے ہی خرچ ہوں گے۔ قبائلی اضلاع کے محکموں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 767875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش