0
Friday 21 Dec 2018 17:16

پشاور ہائیکورٹ کے 13 ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی

پشاور ہائیکورٹ کے 13 ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے عدالت عالیہ کے 13 ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اگلے سکیل میں ترقی پانے والوں میں 4 سینئر کلرک 5 جونیئر کلرک اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سکیل 14 سے 16 میں اسسٹنٹ کی پوسٹ پر ترقی پانے والوں میں خالد اقبال، زمین گل، عبدالمجیدخان اور شکیل خان شامل ہیں۔ اسی طرح جونیئر کلرک سے سکیل 14 میں سینئر کلرک کی پوسٹ پر ترقی پانے والوں میں محمد ابراہیم، فضل امین، منظرعہد، سہیل خان اور شاہ نواز خان شامل ہیں۔ اسی طرح نائب قاصد رشدی خان، مالی عبدالجمیل، مالی محمد طارق اور دفتری فیروز علی کو جونیئر کلرک کی پوسٹ پر ترقی دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 767879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش