0
Friday 21 Dec 2018 17:31

پاراچنار، ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک نہ کیا جائے، خطبہ جمعہ

پاراچنار، ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک نہ کیا جائے، خطبہ جمعہ
اسلام ٹائمز۔ طوری بنگش اقوام کے رہنما اور روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری اور سیکرٹری انجمن حاجی نور محمد نےمرکزی جامع مسجد میں  جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کا تعلق چاہے جس مسلک سے بھی ہو، بحثیت افسر وہ صرف اور صرف پاکستانی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں نظام کی تبدیلی کے بعد ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے، جن سے علاقے میں امن و امان کو نقضان پہنچتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کہ خواتین کے اداروں میں مردوں کا داخلہ بند ہے اور بند ہی رہے گا، زنانہ تعلیمی اداروں میں مرد حضرات کا داخلہ  ہمیں منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے سلسلے میں پاراچنار کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ اگر اسکا ازلہ نہ کیا گیا تو ہم پرامن احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے افسران طوری بنگش اقوام کے حقوق کا پاس رکھتے ہوئے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اس بدترین لوڈشیڈنگ کی حالت میں ہمیں بجلی کا بل منظور نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 767881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش