0
Friday 21 Dec 2018 17:26

کرسمس کے موقع پر تعطیلات کا سالانہ معاوضہ ادا نہ کرنیکے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے، اتحاد میٹروپولیٹن لیبر یونین

کرسمس کے موقع پر تعطیلات کا سالانہ معاوضہ ادا نہ کرنیکے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے، اتحاد میٹروپولیٹن لیبر یونین
اسلام ٹائمز۔ اتحاد میٹرو پولیٹن کارپوریشن لیبر یونین نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کئے جانے کے خلاف جمعرات کو میٹرو پولیٹن کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، آج تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں کچرے سے بھرے ہوئے ٹرک میٹرو پولیٹن کے گیٹ پر غیر معینہ مدت کیلئے کھڑے کرنے کا اعلان، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر حضرت خان، ندیم کھوکھر اور دیگر نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر عام تعطیلات کا سالانہ معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا۔ جب تک تعطیلات کا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کی کرسچن کمیونٹی کرسمس کا تہوار منارہی ہے اور ہر سال ان کو اس تہوار پر تنخواہ ادا کی جاتی ہے، لیکن اس دفعہ ان کو ادا نہیں کی گئی، جو میٹرو پولیٹن کے افسران کی نااہلی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج معاوضہ ادا کیا جائے ورنہ کچرے سے بھرے ٹرک اور دیگر گاڑیاں گیٹ کے سامنے کھڑی کرکے احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 767882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش