0
Friday 21 Dec 2018 17:36

یو اے ای کا اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانیکا اعلان

یو اے ای کا اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصییلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کردیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے مطابق رقم آئندہ چند دنوں میں جمع کروا دی جائے گی، رقم جمع کرانے کا مقصد پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے جبکہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی پاکستان میں پہلے سے 8 منصوبوں کی فنڈنگ کر رہا ہے اور 8 منصوبوں کی مجموعی لاگت ڈیڑھ ارب درہم ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو اے ای نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہ اقدام ہمارے عزم اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے جو سالوں سے ثابت قدم رہی۔ واضح رہے کہ 2 ماہ قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر بھی اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دے گا جس میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 767883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش