QR CodeQR Code

اب جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے، عمران خان

21 Dec 2018 18:06

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہی معاشرہ آگے بڑھا جس نے تعلیم اور انسانی ترقی پر زور دیا، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ پیسے بنا لے، ہمیں انسانوں پر سرمایہ خرچ کرنا چاہیے، مدینہ کی ریاست میں حکمرانوں نے پیسہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ حکومت کی ترجیح تعلیم ہے اور اب جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ بچپن سے حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے ہیں ہمارے حکمران عالیشان محل میں رہتے ہیں جبکہ مجھ میں تبدیلی برطانیہ کے لوگوں کا طرز زندگی دیکھنے کے بعد آئی، برطانیہ کا جی ڈی پی متعدد اسلامی ممالک کا مجموعی جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا گھر لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سادہ سی عمارت میں تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہی معاشرہ آگے بڑھا جس نے تعلیم اور انسانی ترقی پر زور دیا، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ پیسے بنا لے، ہمیں انسانوں پر سرمایہ خرچ کرنا چاہیے، مدینہ کی ریاست میں حکمرانوں نے پیسہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا، نبی کریم ﷺنے بھی تعلیم کو زیادہ اہمیت دی لیکن آزادی کے بعد کسی نے تعلیم پر توجہ نہیں دی، چین ہمارے لیے زندہ مثال ہے، دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں بستے ہیں، ہم بھارت سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان اپنے ٹیکس کا دفاع کریں اور ٹیکس کے پیسے کے غلط استعمال پر آواز اٹھائے، ہم عوام کو باشعور بنا رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے، ہم لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس قوم اور حکومت کی ترجیح تعلیم ہے۔ جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 767889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767889/اب-جس-ڈاکو-سے-پیسہ-پکڑیں-گے-اسے-تعلیم-کے-فروغ-پر-لگائیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org