0
Friday 21 Dec 2018 21:09

خارجہ پالیسی پنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے، رضا ربانی

خارجہ پالیسی پنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی پنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے اور احتساب ہوا تو عدلیہ، انتظامیہ اور ملٹری بیورو کریسی کا بھی ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پارلیمان کو ڈس فنکشنل کیا جارہا ہے، خارجہ پالیسی پنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے، پارلیمنٹ خارجہ پالیسی بنائے، گزشتہ روز وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں، ایسی کون سی چیزیں ہیں جو پارلیمان کو نہیں بتائی جا سکتیں، اگر حساس چیزیں ہیں تو ان کیمرا اجلاس بلالیں، قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی فوری تشکیل دی جائے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ تمام ریاستی اداروں کی ماں ہے، تاحال این ایف سی ایوارڈ جاری نہیں کیا گیا، لاپتہ افراد کا معاملہ روز کا معمول بن گیا ہے، ریاست پرویز مشرف کو عدالت نہ لے جاسکی، ریاست خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، ریاست کو کچھ ہوا تو ہم میں سے کوئی نہیں بچے گا، بدقسمتی سے ریاست کے تینوں اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور اختیارات کا توازن موجود نہیں، ہر ادارہ دوسرے ادارے کے اختیارات میں مداخلت کررہا ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ آج قانون ایک ہے لیکن اطلاق چار ہیں، سلیکٹو احتساب قابل قبول نہیں ہے، احتساب ہوگا تو عدلیہ، انتظامیہ اور ملٹری بیورو کریسی کا بھی ہوگا، وفاقی احتساب کمیشن بنایا جائے، سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے اجتناب کرنا چاہیئے، عام شہریوں کے ساتھ زیادتیوں پر کمیشن تشکیل دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 767922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش