QR CodeQR Code

گلگت، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے تفریح اور تحفے تحائف پر اڑا دیئے

21 Dec 2018 20:01

سرکاری دستاویزات کیمطابق عارضی ملازمین کی تنخواہوں، اعزازیہ، اور ٹائم اور دیگر اخراجات کی مد میں 3 کروڑ 63 لاکھ روپے، گیس، بجلی کے چارجز کی مد میں 24 لاکھ، ٹیلی فون کی مد میں 8 لاکھ، سفری اخراجات کی مد میں 1کروڑ 59 لاکھ روپے خرچ ہوئے، تحفے تحائف اور تفریح پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیکرٹریٹ نے مالی سال 2017-18 میں 1 کروڑ 75 لاکھ روپے تفریح اور تحائف پر اڑا دیئے، سرکاری دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران وزیرعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان نے غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں کل گیارہ کروڑ چوراسی لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کی، ان میں عارضی ملازمین کی تنخواہوں، اعزازیہ، اور ٹائم اور دیگر اخراجات کی مد میں 3 کروڑ 63 لاکھ روپے، گیس، بجلی کے چارجز کی مد میں 24 لاکھ، ٹیلی فون کی مد میں 8 لاکھ ،سفری اخراجات کی مد میں 1کروڑ 59 لاکھ روپے خرچ ہوئے، تحفے تحائف اور تفریح پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی، پودوں کی خریداری اور دیکھ بھال پر ایک کروڑ، فرنیچر کی مرمت کیلئے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا بجٹ 8 کروڑ روپے مختص تھا، جس پر نظرثانی کرکے بعد میں 11 کروڑ 84 لاکھ روپے کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 767923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767923/گلگت-وزیراعلی-سیکرٹریٹ-نے-ایک-کروڑ-75-لاکھ-روپے-تفریح-اور-تحفے-تحائف-پر-اڑا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org