0
Friday 21 Dec 2018 21:26

ایم کیو ایم وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، حکومت کیساتھ معاہدے پر مشاورت

ایم کیو ایم وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، حکومت کیساتھ معاہدے پر مشاورت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، الیکشن سے قبل کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزرا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بیرسٹر فروغ نسیم پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں رہنماؤں نے الیکشن سے قبل تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ فریقین نے ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 767926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش