QR CodeQR Code

ترکی کا ایران سے باہمی تجارت 11 بلین ڈالر سے بڑھا کر 30 بلین ڈالر کرنے کا اعلان

22 Dec 2018 09:13

ترک صدر کا ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں سے خطے میں امن تباہ ہوجائے گا، عدم استحکام کی صورت حال کسی کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر طیب اردگان نے امریکی پابندیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایران سے باہمی تجارت 11 بلین ڈالر سے بڑھا کر 30 بلین ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان انقرہ میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ایران پر امریکی پابندیوں اور خطے کے امن کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے ترک صدر کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

 
اس موقع پر ترک صدر نے ایران سے باہمی تجارت کا حجم 11 بلین ڈالر سے بڑھا کر 30 بلین ڈالر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں انصاف پر مبنی نہیں، ایران کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ترک صدر طیب اردگان نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں سے خطے میں امن تباہ ہوجائے گا، عدم استحکام کی صورت حال کسی کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوسکتی۔ دونوں ممالک کے صدور نے ترکی اور ایران کی اعلیٰ سطح کے تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کے انعقاد کے لیے اتفاق کیا۔ جس کے لیے تاریخ اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 767975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767975/ترکی-کا-ایران-سے-باہمی-تجارت-11-بلین-ڈالر-بڑھا-کر-30-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org