QR CodeQR Code

بھاجپا نے ملک کے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا ہے، غلام نبی آزاد

22 Dec 2018 16:29

غلام نبی آزاد نے کہا کہ کسطرح سے کسی بھی فرد کے کمپیوٹر پر بھارت کی قومی ایجنسیوں کو رسائی دی جا سکتی ہے، کیا کچھ نجی زندگی بھی اب انہی ایجنسیوں کے کہنے پر چلے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ خطرہ بی جے پی سے ہے اور اس کی پالیسیوں سے ہی یہ خطرہ ہمیں لاحق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے بھارت کی پوری آبادی کو مشکوک بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے کسی بھی حصے میں کسی بھی فرد کے کمپیوٹر پر معلومات حاصل کرنے کا بھاجپا حکومت کا اقدام کسی بھی طور پر جمہوری نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ملک بھر میں موجودہ سبھی افراد بھاجپا کے بغیر مسلم دشمن ہیں اور ان کی ملک کے ساتھ محبت پر شک کیا جاسکتا ہے۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ کس طرح سے کسی بھی فرد کے کمپیوٹر پر بھارت کی قومی ایجنسیوں کو رسائی دی جاسکتی ہے، کیا کچھ نجی زندگی بھی اب انہی ایجنسیوں کے کہنے پر چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ایک ارب لوگوں کے ٹیلی فون اور کمپوٹر ان ایجنسیوں کے راڈار پر رہیں گے تو کیا یہ لوگوں کی نجی زندگی پر وار نہیں ہے۔ غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ بھاجپا ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھاجپا چلی جائے گی تو ملک میں ہر طرح کا خطرہ اسی جماعت کے ساتھ چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کی وجہ سے ملک نہ صرف خطرے میں ہے بلکہ کمزور ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 768009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768009/بھاجپا-نے-ملک-کے-ہر-شہری-کو-مشکوک-بنا-دیا-ہے-غلام-نبی-ا-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org