QR CodeQR Code

عمران خان کی قیادت میں سول آمریت ملک پر مسلط ہے، خواجہ سعد رفیق

22 Dec 2018 15:30

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور نیب حکام کا رویہ ہمارے ساتھ اچھا ہے، پہلے بھی کہہ چکا کہ کسی پر غلط الزام نہیں لگانا چاہتا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں سول آمریت کی حکومت ملک پر مسلط ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نمائندہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں سول آمریت کی حکومت ملک پرمسلط ہے، حکومت کے نیچے اداروں نے جو رویہ اختیار کیا ہے، اس کا ملک کو نقصان ہوگا، الزام لگانے اور چور کہنے کی بجائے ملکی ترقی کے لیے مل بیٹھنا چاہیے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور نیب حکام کا رویہ ہمارے ساتھ اچھا ہے، پہلے بھی کہہ چکا کہ کسی پر غلط الزام نہیں لگانا چاہتا۔ واضح رہے کہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 768039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768039/عمران-خان-کی-قیادت-میں-سول-آمریت-ملک-پر-مسلط-ہے-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org