QR CodeQR Code

بنوں، نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی

22 Dec 2018 15:29

تھانہ صدر کی حدود میں قبرستان کے قریب پولیس اہلکار معمول کے مطابق موبائل وین میں گشت کررہے تھے کہ اس دوران راہزنی کی غرض سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب رات گئے تھانہ صدر کی حدود میں قبرستان کے قریب پولیس اہلکار معمول کے مطابق موبائل وین میں گشت کررہے تھے کہ اس دوران راہزنی کی غرض سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل اعجاز خان زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مجروح اہلکار کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 768041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768041/بنوں-نامعلوم-افراد-کی-پولیس-موبائل-پر-فائرنگ-کانسٹیبل-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org