QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

22 Dec 2018 15:50

ہفتہ کی صبح پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہے، پشاور میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ملک میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم پشاور ڈویژن سمیت میدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں کُہر پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب سردی کی شدت برقرار ہے۔ ہفتہ کی صبح پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہے، پشاور میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بالائی اور بعض میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نوشہرہ اور پشاور کے دیہی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تبدابیر اپنانے اور سپیڈ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 768056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768056/خیبر-پختونخوا-سمیت-ملک-بھر-میں-سردی-کی-شدت-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org