QR CodeQR Code

سیاحوں کی حفاظت کیلئے کیلاش قبیلے کی خواتین پولیس اہلکار

22 Dec 2018 16:01

ڈی پی او چترال کا کہنا ہے کہ یہ خواتین 2013ء سے یہ ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔ کیلاش قبیلے سے کل 86 افراد سکیورٹی فورسز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں یہ 11 خواتین بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وادی چترال کے قبیلے کیلاش کی بہادر خواتین پولیس میں شامل ہو کر سیاحوں کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کیلاش قبیلے کی خواتین اپنی بہادری کی وجہ سے بےحد مشہور ہیں۔ یہ خواتین کیلاش میں آنے والے سیاحوں کی حفاظت کیلئے بھی کمر بستہ ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس میں اسپیشل سروس ڈیوٹی پر موجود 11 خواتین سیاحوں کو علاقے کے رسم و رواج سے آگاہ کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ سیاحوں کو سکیورٹی بھی فراہم کرتی ہیں۔ چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرقان بلال کا کہنا ہے کہ یہ خواتین 2013ء سے یہ ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔ کیلاش قبیلے سے کل 86 افراد سکیورٹی فورسز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں یہ 11 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل رواں برس عام انتخابات میں کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ پہلی بار اپنے قبیلے کی نمائندگی کرنے صوبائی اسمبلی پہنچے ہیں۔ وزیر زادہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر فتح حاصل کی اور وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے کیلاشی شخص ہیں جو اسمبلی میں پہنچے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 768065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768065/سیاحوں-کی-حفاظت-کیلئے-کیلاش-قبیلے-خواتین-پولیس-اہلکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org