0
Saturday 22 Dec 2018 16:22

ترجمان پاک فوج کی بغیر پروٹوکول کراچی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ترجمان پاک فوج کی بغیر پروٹوکول کراچی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی بغیر پروٹوکول کے کراچی کی سڑکوں پر نوجوانوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے والے کراچی کے نوجوان اُس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے، جب اچانک ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بغیر پروٹوکول کے اپنے ہمراہ پایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کچھ وقت نوجوانوں کے ہمراہ گزارا، کرکٹ کھیلی اور زوردار شاٹس لگائے۔ نوجوانوں نے سنہری موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بنائیں۔ میجر جنرل آصف غفور کے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور بے پناہ مقبول ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روشنی کے شہر کی رونقیں بحال ہوگئیں، سڑک پر نائٹ میچ کھیلنے والے نوجوانوں کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے کرکٹ کھیلنے کا نادر موقع کھونے پر افسوس ہے، میں ترکی میں ہوں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شاہد آفریدی کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ آپ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، لیکن آپ ہوتے، تو کوئی مجھے بیٹنگ نہ کرنے دیتا، کراچی کے نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 768071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش