QR CodeQR Code

خصوصی بچوں کا آل پاکستان امن کاررواں پشاور پہنچ گیا

22 Dec 2018 16:23

جلال اکبر ڈار نے کہاکہ آل پاکستان امن کارواں 2 ماہ اور 3 دن میں 56 اضلاع کا دورہ کرکے پشاور پہنچا اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ناظمین کو امن جھنڈا دیکر ملک میں امن کا پیغام عام کرنے کیلئے جدوجہد شروع کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں امن کا پیغام پہنچانے کیلئے خصوصی بچوں کا 56 اضلاع کا آل پاکستان امن کاررواں واک کرتے ہوئے جہلم سے پشاور پہنچ گیا، جس نے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو امن کا جھنڈا دیکر امن کا پیغام پہنچایا۔ واک کی قیادت فاؤنڈیشن جلال اکبر ڈار نے کی، جس میں خصوصی بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جلال اکبر ڈار نے کہاکہ آل پاکستان امن کارواں 2 ماہ اور 3 دن میں 56 اضلاع کا دورہ کرکے پشاور پہنچا اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ناظمین کو امن جھنڈا دیکر ملک میں امن کا پیغام عام کرنے کیلئے جدوجہد شروع کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 15 اکتوبر سے جہلم کے شہر سے روانہ ہوکر روزانہ کی بنیاد پر ایک ضلع کا دورہ کر رہے ہیں، اور اس موقع پر ضلع ناظم پشاور نے خصوصی بچوں کے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیئے اور ایک دوسرے کے انسانی حقوق اور امن کیلئے کوششیں کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 768072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768072/خصوصی-بچوں-کا-ا-ل-پاکستان-امن-کاررواں-پشاور-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org